اولاد نرینہ کے لیے ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جس گھر میں لڑکے کی ضرورت ہو اور عورت کا پہلا بچہ ہو وہ خالص دیسی مرغ کے کپورے جو کیپسول کی شکل میں ہوتے ہیں دوائی سمجھ کر حمل کے تیسرے مہینے صرف ایک مرتبہ نگل لیں‘ اس کے ہاں بیٹا ہوگا‘ یہ ہمارے خاندان کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے میرے ماموں کی پھوپھی نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تھا ان کے سارے بیٹے تھے اور پھر میرے ماموں نے آزمایا یعنی اپنی بیوی کو کھلایا تو ان کے بھی سارے بیٹے ہوئے اور ماموں کی اولاد مطلب بڑے بیٹے کے بھی سارے بیٹے ہیں۔(مقامی علماء سے پوچھ کر کریں!)
ضدی انسان کی روح کو ہدیہ کریں سکون پائیں
ایک وظیفہ جو کہ میں نے کیا اور جس میں کامیابی ہوئی وہ یہ ہے کہ میں اپر والے پورشن میں رہتی تھی سیڑھیوں کی وجہ سے میرے خاوند کا بلڈ پریشر ہائی رہتا تھا میں نے نیچے شفٹ ہونے کے لیے وظیفہ کیا جو کہ یہ تھا 9بار درود شریف ایک بار سورئہ فاتحہ، تین بار اخلاص اور پھر تین بار درود شریف پڑھ کر ضدی انسان کی روح کو بخش دیں یہ عمل میں نے دن میں ایک وقت اور مغرب کے وقت پورا ایک مہینہ کیا یہ عمل کرنے کی وجہ سے میرے خاوند کے بھائیوں نے ہمیں باعزت مکان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔گھر میں سکون آگیا‘ گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے‘ انوکھا لاجواب عمل ہے‘ ضرور آزمائیے۔(ام عبیداللہ‘ کراچی)