اگر کوئی شخص بیروزگاری سے پریشان ہو یا کاروبار بندش کا شکار ہو یا اکثر کام طرح طرح کی رکاوٹوں کے سبب نہ ہوتے ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ نیا چاند دیکھنے کے بعد پہلی جمعرات کو نمازعشاء کے بعد اکتالیس روز یہ عمل کریں۔ عشاء کی نماز پڑھ کر باوضو قبلہ رخ پاک مصلے پر بیٹھ کر روزانہ 2500بار بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپِڑھیں اکتالیس روز مسلسل اور بلاناغہ پڑھنے کے بعد پھر تمام زندگی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ انیس مرتبہ پڑھنی ہے تاکہ عمل قبضے میں رہے اور اس کے اثرات زائل نہ ہوں۔ اکتالیسویں روز عمل ختم ہونے کے بعد اگلے دن ایک سفید کاغذ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس میںبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الگ الگ حروف میں لکھیں۔ اس دن نفلی روزہ بھی رکھیں اور روزہ کی حالت میں لکھیں۔ بسم اللہ شریف کو الگ الگ حروف میں لکھیں۔