محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2016 میں پہلی مرتبہ تسبیح خانہ لاہور آئی‘ عبقری سے تعلق جڑے چند ماہ ہی ہوئے تھے مجھے یہاں آنے کی اتنی لگن ہوئی کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگی کہ میں تسبیح خانہ میں آکر درس سنا کروں‘ اللہ میرے لیے آسانیاں پیدا کر۔شوہر کے ساتھ تسبیح خانہ آئی یہاں پر لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر بہت خوش ہوئی‘ درس سنا‘ ذکرخاص کی محفل میں شامل ہوئے‘ گڑگڑا کر دعائیں مانگیں‘ آپ کے درس سے مجھے اور میرے شوہر کو بہت سکون حاصل ہوا۔پھر درس میں مسلسل آن لائن شامل ہونا شروع ہوئے‘اس کے علاوہ بھی سارا دن درس گھر میں لگارہتا‘ مجھے دس سال سے گورنمنٹ کی طرف سے گھر نہیں ملتا تھا نہ میرا فلیٹ فروخت ہوتا تھا ‘ درس سننے‘ وظائف اور اعمال کی برکت سے یقین مانیں چھ ماہ بھی نہ گزرے تھے کہ مجھے اور میرے شوہر کو گھر مل گیا‘ چھ ماہ کے اندر میں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کی شادی بھی اسی برکت کی بدولت کردی اور مالی تنگی بھی دور ہوگئی۔ فلیٹ جو کہ فروخت نہیں ہورہا تھا تسبیح خانے کے وظائف کی برکت سے وہ بھی فروخت ہوگیا۔(صوفیہ بانو، کراچی)