محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔ یہ نسخہ مجھے میری خالہ نے بتایا جو میں نے خود آزمایا اور نہایت فائدہ مند پایا۔ ان ماؤں کیلئے جن کا دودھ کم ہو یہ نسخہ آزمائیں اور میری خالہ اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی: جتنی مقدار میں چاہیں سفید زیرہ لے کر گرم توے پر ہلکا سا سینک لیں اور رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ بھر کر اچھی طرح چبا کر کھائیں اور اوپر سے ایک کپ دودھ پی لیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ دودھ خوب ہوگا۔ اس کے علاوہ ہفتے میں دو بار چھلکے والی اور بغیر چھلکے کے دال ماش ضرور پکا کر کھائیں۔ بفضل خدا دودھ کبھی کم نہ ہوگا۔ (ام فعلیھا‘ ہزارہ)