Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے میری والدہ بیمار ہوئیں۔ ڈاکٹر نے خون کی کمی تشخیص کی اور خون کی بوتلیں لگوانے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے ’’اکسیر البدن‘‘ گولیاں دن میں دو مرتبہ لینا شروع کیں اور ان کی خون کی کمی پوری ہوگئی۔ انہوں نے تین ماہ ان گولیوں کا استعمال کیا اور ان کا HB لیول 7 سے 9تک چلا گیا۔ درود شریف کی برکت:میری والدہ کا پورا ہاتھ گرم تیل گرنے کی وجہ سے جل گیا۔ وہ سارا دن اس پر درود شریف پڑھ کر کراماتی تیل لگاتی تھیں اس سے انہیں جلن بھی نہیں ہوئی اور زخم بھی ٹھیک ہوگیا۔ کراماتی تیل سے ہر طرح کے زخم اور چوٹیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ میری والدہ کا گلا خراب ہو یا معدے میں کوئی مسئلہ ہوتو گرم پانی میں ’’جوہر شفاء مدینہ‘‘ لینے سے افاقہ ہوتا ہے۔میرے والد صاحب کی آنکھ میں انفیکشن ہوگیا اور آنکھ سوج گئی انہوں نے عبقری دواخانہ کی’’ آنکھ شفاء‘‘ ایک ہفتہ استعمال کی اور ان کی آنکھ ٹھیک ہوگئی ۔اسی طرح ان کی دوسری آنکھ کچھ دن بعد سوج گئی تو انہوں نے دوبارہ’’ آنکھ شفاء‘‘ استعمال کی جس سے ان کو افاقہ ہوا۔ میری والدہ سالانہ عبقری روحانی چلہ میں تین دن کے لیے گئیں۔ انہوں نے بہت سکون محسوس کیا ان کی گردن میں کافی درد ہوتا تھا درس میں شمولیت کے بعد انہیں کافی افاقہ ہوا۔ اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے اور آپ کی نسلوں کو آباد رکھے۔ اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے (آمین)۔ (صاعقہ ہما،اٹک)