محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے سات سال بیت گئے‘الحمدللہ! اس شاندار ماہنامہ نے ہمیں بہت کچھ نوازا‘ بے شمار مسائل کا حل ہمیں دیا۔ میرے پاس بھی ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ ہے قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ میرے کان میں شدید درد تھا‘ میں نےایک تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں لہسن کو فرائی کیا‘ نیم گرم قابل برداشت تیل کان میں دو قطرے ڈالے اور درد ختم ہوگیا۔ بارہا کا آزمودہ ہے۔(فرزانہ شہریار‘ پتوکی)