محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کی نذر اپنا آزمودہ ٹوٹکہ پیش کرتا ہوں۔میں نے اپنے جس جس جاننے والے کو جس کو یہ مسئلہ تھا‘ ٹوٹکہ بتایا الحمدللہ! تمام کو فائدہ ہوا۔ھوالشافی: جس کسی کے پاؤں کی ایڑی میں تکلیف ہو اور وہ بھی صبح اٹھ کر چلنا مشکل ہو‘ وہ تھوڑی دیر اپنے پنجوں کے بل چلتا ہو پھر تھوڑی دیر بعد آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتاہو‘ اسی طرح تھوڑی دیر بیٹھ کر جب وہ اٹھتا ہو تو اس کی ایڑی میں درد ہوتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ کم ہوجاتا ہے۔ ایسے شخص کو چاہیے کہ ہر کھانے(ناشتہ‘ دوپہر کا کھانا اور رات کے کھانے) کے فوراً بعد جتنی جلدی ہوسکے باتھ روم میں جائے اور پیشاب کرے‘ پہلی مرتبہ ذرا دیر ہوگی پھر آہستہ آہستہ جلد ہی آجائے گا۔ دو دن میں ہی ان شاء اللہ درد غائب ہوجائے گا۔ (غفران احمد‘ راولپنڈی)