محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ہر جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والا درس ضرور سنتا ہوں۔رسالہ عبقری میں ایک مرتبہ ہلدی کے فوائد پڑھے اور اس کے علاوہ درس میں آپ نے ہلدی پر تفصیل سے بات کی اور اس کے فوائد کھل کر بتائے۔ میرے ایک عزیز کو ٹی بی ہوگئی‘ گھر والے بہت پریشان تھے‘ باتوں باتوں میں اس مریض کا ذکر ہوا‘ جب میں نے مریض کو دیکھا تو اس کا رنگ کوئلہ کی طرح کالا تھا اور بہت زیادہ کمزور بھی تھا۔ ہسپتال سے علاج بھی ہورہا تھا تو میں نے ان سے کہا کہ دکان سے ہلدی سالم لے لیں پسی ہوئی نہیں لینی۔ بس کسی بھی طریقہ سے مریض کو ہلدی کھلانا شروع کردیں۔ انہوں نے سالم ہلدی لیکر پسوا لی اور اس کے درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیے‘ ایک کیپسول صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ کھانا شروع کردیا۔ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کیا۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے وہ مریض اب گورا چٹا بھی ہوگیا ہے اس کی بیماری بھی ختم ہوگئی ہے اور نماز باجماعت بھی ادا کرنے جاتا ہے۔
ہلدی ایک انوکھا فائدہ جو میں نے آزمایا: درس میں آپ نے ہلدی کے بارے میں بتایا تھا کہ شادی شدہ افراد ہلدی کو سردیوں میں رات سونے سے پہلے نیم گرم دودھ کےساتھ ضرور استعمال کریں۔ میں نے اس کو گزشتہ موسم سرما میں استعمال کیا‘ واقعی بہت کمال کی چیز ہے‘ واقعی بوڑھے کی جوان اور جوان کو سپرمین بنادیتی ہے۔ مہنگی مہنگی ادویات‘ کشتہ جات اور کورسز سے انسان کی جان چھوٹ جاتی ہے۔ وہ بھی بالکل مفت!‘ نوٹ ہلدی بالکل خالص ہو! (ج۔ز،حیدرآباد)