محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں میٹھے (پھل) بہت شوق سے چوستا ہوں‘ میری بیٹی بعد میں گلا کڑوا ہونے کی وجہ سے اسے سخت ناپسند کرتی ہے۔قدرت خدا کی امتحان کے دنوں میں وہ ملیریا بخار میں مبتلا ہوگئی۔ بڑی تکلیف سے امتحان دیا۔ مگر گھر میں سے ہمیں کسی کو کچھ نہیں ہوا۔ کیونکہ ہم میٹھے استعمال کرتے تھے۔اسے زبردستی چند دن میٹھے استعمال کروائے اللہ تعالیٰ نے اسے صحت سے نواز دیا۔ میں نےسنا ہے کہ ڈینگی بخار میں وقفے وقفے سے میٹھے استعمال کرنے سے دل کو سکون اور تسلی ملتی ہے۔ (ج، کراچی)