Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر نے گزشتہ دو سال سے کینیڈا کی نیشنلٹی کیلئے درخواست دی ہوئی تھی‘ مگر ادھر سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا تھا۔ میں نے عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا وظیفہ پڑھا۔ میں نے اپنے شوہر کی نیت سے صبح و شام ایک تسبیح سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کےساتھ پڑھنا شروع کردی‘ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ اول و آخر درودشریف کے بعد پڑھ کر دعاکرتی۔ ابھی مجھے وظیفہ کرتے ہوئے دو سے تین ماہ ہی ہوئے تھے کہ میرے شوہر کو کینیڈا کی نیشنلٹی مل گئی۔ شوہر کی چپل چوری نہ ہوئی: آپ نے ایک مرتبہ درس میں فرمایا تھا کہ اگر کسی بھی چیز پر ’’کہف‘‘ لکھ دیا جائے تو وہ نہ چوری ہوتی ہے اور نہ ہی خراب۔ میرے شوہر شادی کے بعد ہمارے گھر آئے تو میں نے ان کی چپل (جوبالکل نئی اوربہت مہنگی ہے)کا تصور کرکےاس پر اشارے سے ’’کہف‘‘ لکھ دیا۔ ہمارے محلے کی مسجدمیں جو نئی چپل پہن کر جاتا تھا اس کی چپل چوری ہوجاتی تھی جبکہ میرے شوہر صاحب کی تو چپل بھی بہت مہنگی تھی‘ الحمدللہ! اس عمل کی برکت سے میرے شوہر دو دن رہے اور مسجد میں یہی چپل پہن کر جاتے رہے مگر چوری نہ ہوئی۔ (م۔ث‘ اسلام آباد)