محترم قارئین السلام علیکم! میرے پاس بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے صرف ایک مرتبہ آزمالیں پھر کبھی نکسیر نہ ہوگی۔ شاید کچھ لوگوں کو یہ چٹکلہ پڑھ کر حیرانی ہو اور میرا مذاق بھی اڑائیںمگر یہ واقعی کام کرتا ہے۔ جس نے بھی جب بھی آزمایا دوبارہ کبھی اسے نکسیرکا مرض نہ ہوا۔
اگر آپ کو یا آپ کے کسی عزیز کو نکسیر پھوٹنے کا مرض ہے تو ایک مرتبہ آزمانے میں کیا حرج ہے‘ طریقہ اس طرح ہے کہ نکسیر کے مریض کی ناک سے جب خون بہہ رہاہو توشہادت کی انگلی کو ناک سے خون لگا کر ماتھے پر یہ عمل لکھ دیں۔5 گھنٹہ کے بعد منہ دھو لیں۔ان شاء اللہ پھر کبھی نہ نکسیر پھوٹے گی۔ دما دم طلح طلح کلم کلج کلج ط"(بابرسلیم‘ لاہور)