Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کندذہن بچے کو ذہین بنانے کا روحانی عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔کندذہن بچے یا نالائق طالب علم کو ایک سو اکیس مرتبہ پانی پر وَعَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیْکَ عَظِیْمًا ﴿النساء۱۱۳﴾پڑھ کردم کرکے روزانہ پلائیں۔ ان شاء اللہ وہ اس کی برکت سے ڈاکٹر یا عالم فاضل بن جائے گا۔


شوگر کے مرض کاروحانی علاج: سب سے پہلے درودشریف تین‘ پانچ یا سات مرتبہ پڑھیں اس کے بعد اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌ ﴿الطارق۸﴾دن میں کسی بھی وقت روزانہ کھلا پڑھیں۔(غ۔ش)