محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک کوسٹر ڈرائیور ہوں‘ ہروقت یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا ورد کرتا رہتا ہوں‘ میں ایک مرتبہ کوسٹر گاڑی چلا رہا تھا‘ سواریاں بھی ساتھ تھیں‘ اوکاڑہ روڈ پر ایک حادثہ ہوا ایک ڈائیو بس ٹرالی کے ساتھ ٹکڑائی اور میں ان دونوں کے درمیان تھا‘ الحمدللہ میری گاڑی کو خراش تک نہ آئی۔ایک مرتبہ گاڑی کی بریک فیل ہوگئی میں یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھتا ہوا گاڑی اوکاڑہ سے لاہور لے آیا‘ جب اڈے پر میں نے ایک ساتھی سے کہا گاڑی سائیڈ پر لگاؤ تو وہ حیران ہوگیا کہ گاڑی کی تو بالکل بریک نہیں تم کیسے لاہور لے آئے؟‘ ایک مرتبہ گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھتا ہوا گاڑی لاہور لے آیا۔ سب حیران تھے۔ (محمد آصف‘ لاہور)