محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو سال سے عبقری کا قاری ہوں۔ عبقری سے بے حد فائدہ ہوا‘ عبقری ایک گزشتہ شمارہ میں موٹاپے کیلئے عرق مکوہ کا ٹوٹکہ شائع ہوا کہ عرق مکو کی ایک لیٹر والی بوتل ایک دن میں ختم کرنی ہے اور 30 دن تک روزانہ ایک بوتل پینی ہے ‘ موٹاپا ختم ہوجائے گا۔ قارئین یقین کیجئے واقعی ہی ایسا ہوا‘ رزلٹ تقریباً ایک ہفتہ میں آنا شروع ہوگیا۔ خود پر آزمانے کے بعد ایک عورت کو میں نے بتایا‘ اس کے جسم پر اتنا ورم تھا کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور تھی‘ اب وہ اپنا کام خود کرتی ہے۔ بیچاری غریب عورت ہے‘ برتنوں کا ٹوکرا سر پر رکھ کر گھروں میں بیچ کر بچوں کی روٹی کماتی ہے‘ ایک سال سے موٹاپے کی وجہ سے گھر بیٹھی تھی‘ مگر اب الحمدللہ دوبارہ سے کام شروع کررہی ہے۔ ایڈیٹر عبقری کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہے کہ شکر ہے کوئی تو ہے جو دکھی انسانیت کیلئے ایسے ٹوٹکے شائع کرتا ہے۔ میرا نام پوشیدہ رکھیں۔ (پوشیدہ‘ میانوالی)