محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق و ذوق سے پڑھتا ہوں۔آپ سچ میں بخل شکنی کرتے ہیں ۔ میرے پاس بھی ایک کاروباری راز ہے جو کہ میں عبقری کی بخل شکنی کو دیکھتے ہوئے یہ راز افشاں کررہا ہوں۔ھوالشافی: سونٹھ ایک تولہ‘ سورنجاں تلخ ایک تولہ‘ برگ بھنگ ایک تولہ‘ آک کے پھول کے اندرکا حصہ ایک تولہ‘ سرسوں کا تیل دس تولہ ۔ کچل کر تیل میں ڈال کر آگ پر رکھ کر جلادیں۔ چھان کر تیل مالش کیلئے استعمال کریں۔ جوڑوں کے درد اور اعصابی کھچاؤ کیلئے لاجواب و موثر ہے۔ (محمداسرائیل‘ راجہ جنگ)