Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ مجھے مراقبہ کرنے کا بچپن سے ہی شوق تھا میرے پاس مراقبہ سے متعلق بہت زیادہ کتب ہیں۔ جب میں نے اپنے پسندیدہ میگزین عبقری میں بھی مراقبہ کے متعلق پڑھا تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ میں نے عبقری میں دیا گیا مراقبہ ہر ماہ کرنا شروع کردیا۔ اس مراقبہ سے میری بہت سے پریشانیاں گھریلو الجھنیں دور ہوئیں۔ خاص کر میرے میاں کےکاروبار میں بہت بہتری آئی۔ مراقبہ سے دل پر رقت طاری ہوجاتی ہے۔ مراقبے کے بعد نماز میں بہت زیادہ یکسوئی نصیب ہوتی ہے اور نماز میں احسان کی سی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ میرے سامنے موجود ہیں اور میں ان سے معافی مانگ رہی ہوں اور بہت زیادہ رونا آتا ہے۔ دھاڑیں مارمار کر روتی ہوں یہ کیفیت تقریباً دو دن تک رہتی ہے۔کچھ عرصہ پہلے مجھے ڈیپریشن ہوگیا تھا مگر ہر روز مراقبہ کرنے کی وجہ سے مجھے الحمدللہ اس مرض سے بھی مکمل طور پرنجات مل چکی ہے۔  (ن۔ ح، لاہور)