محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کی دو سال سے قاریہ ہوں۔ عبقری رسالہ سے میں نے بہت فیض پایا ہے۔ میرے پاس بھی ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ یہ ٹوٹکہ کھانسی اور زکام کیلئے ہے جو کہ انتہائی آسان ہے۔ حسب ضرورت اجوائن کو توے پر تھوڑا سرخ کرلیں، حسب ضرورت پانی میں تھوڑی سی پتی ڈال کر قہوہ تیار کریں ‘ دودھ نہیں ڈالنا۔ پھر اس میں اجوائن ڈال کر رات سوتے وقت پی لیں‘ بعد میں پانی نہیں پینا۔ میرا آزمودہ ہے۔ (مسز عارف محمود‘ راولپنڈی)