Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہروقت فریش رہنے کا میں نے ایک کتاب سے یہ ٹوٹکہ پڑھا تھا‘ میں کافی دنوں سے روزانہ رات کو سوتے وقت یہ ٹوٹکہ کرتا ہوں تو اگلا پورادن سکون سے گزرتا ہوں‘ کسی بھی قسم کی سستی ‘ کاہلی نہیں ہوتی جسم بالکل ہلکا پھلکا رہتا ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے کہ رات سونے سے پہلے روزانہ سرسوں کے تیل سے جسم کی ہلکی سی مالش کرکے سوجائیںاور صبح اٹھ کر نہالیں۔ لاجواب نیند آئے گی اور اگلا سارا دن بہت سکون سے گزرے گا۔(محمد مرتضیٰ مہدی)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔