Search

مقربین کا یہ گروہ اپنے مراتب کے مطابق ہر زمانے میں موجود رہتا ہے اورقیامت تک یہ سلسلہ رہے گا۔ اولیاء اللہ اس گروہ کے افراد کو رجال الغیب کی قبیل سے جانتے ہیں کیونکہ یہ لوگ عامۃ الناس کی نظروں سے غائب رہ کر کام کرتے ہیں۔ وہ دعا کرتے ہیں اور اللہ کے نزدیک مستجاب الدعوات ہوتے ہیں اور ہروقت امت کیلئے دعا میں مصروف رہتے ہیں۔ حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کی گیا ہے کہ جو شخص ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ابدالوں کا درجہ عطا فرمائے گا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِاُمَّۃِ مُحَّمَدٍﷺ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ مُحَّمَدٍﷺ اَللّٰھُمَّ انْصُرْ اُمَّۃَ مُحَّمَدٍ ﷺابدال رحمت عام کی زبان ہوتے ہیں اور جو بھی عوام الناس یاامت کیلئے دعا کرتا ہے وہ اس کے قریب آجاتے ہیں اور نتیجتاً وہ بھی ان کے قریب ہوجاتا ہے۔ (انتخاب:عثمان بیگ)