Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ’’سدا سلامت رہیں‘‘ میں تقریباً چھ ماہ سے عبقری کی قاری ہوں۔ میرے پاس ایک ایسا روحانی حصار ہےکہ جس کی بدولت اللہ نے میری عزت‘ جان و مال کی حفاظت فرمائی اور اب تک فرمارہا ہے۔میرے والدین وفات پاچکے ہیں اور میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر میں رہتی ہوں‘کافی عرصہ سےاسی گھر میں رہنے والے ایک شخص کے عتاب کا نشانہ بنتی رہی ہوں‘اس نے مجھے کئی مرتبہ غلط استعمال کرنے کی کوشش کی‘ میں بے بس و لاچار مگر میرے اللہ نے میری حفاظت فرمائی ہے۔ میں آیۃ الکرسی اور درود ابراہیمی ایک ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے اردگرد حصار بنالیتی ہوں تو اللہ کریم کا کرم ہے کہ اس نے میری عزت‘ جان ومال بچایا ہوا ہے۔ (پوشیدہ)