ابومسلم خولانی رحمۃ اللہ علیہ سے ان کی باندی دشمنی رکھتی تھی اور کھانے پینے کی چیزوں میں زہر ملا کر دیتی تھی۔ ابومسلمؒ اسے کھاتے لیکن ان پر اس کا کوئی اثر نہ ہوتا تھا۔ کافی وقت اس طرح گزر گیا پھر اس باندی نے خود ہی ایک مرتبہ ابومسلمؒ سے پوچھا کہ میں تو آپ کو کافی دنوں سے کھانے میں زہر ملا کر کھلاتی ہوں آپ پر اس کا اثر ہی نہیںہوتا۔ ابومسلم ؒ نے فرمایا کہ زہر کا اثر اس لیے نہیں ہوتا تھا کہ جب بھی کوئی چیز کھاتا یا پیتا ہوں تو بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ لیتا ہوں۔ پھر آپ نے اس لونڈی کو آزاد کردیا اور کوئی انتقام نہ لیا۔ (محمدبابرعلی سکھیرا‘ ملتان)