خشخاش‘ بادام‘ مصری لیں۔ حسب ضرورت خشخاش صاف کرکے پانی میں بھگودیں اور سات عدد بادام بھی بھگودیں‘ پھر خشخاش کو اچھی طرح دو تین دفعہ پانی میں سے نکال لیں تاکہ مٹی نکل جائے پھر دونوں کو پانی سے الگ کرکے گرینڈ کرلیں اورابلتے دودھ ایک پاؤ میں جوش دے کر مصری حسب ضرور ت ڈال دیں اور جب دودھ آدھ پاؤ رہ جائے تو یہ پی کر سوجائیں‘ تین دن میں نزلہ زکام، سردرد بالکل ختم ہوجائے گا۔(ن، ب)