Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل دو نسخہ جات ہمارے مجرب اور چونکہ میرا مطب ہے اورمعمول مطب بھی ہے۔ عبقری کی دریا دلی دیکھتے ہوئے قارئین کیلئے ہدیہ کے طور پر پیش کررہا ہوں۔ ھوالشافی:مغزکرنجوہ ایک تولہ‘ ست گلو ایک تولہ‘ طباشیر تین ماشہ‘ چھوٹی الائچی تین ماشہ۔ عرق سونف کے ساتھ صبح و عصر کے بعد استعمال کریں ہر قسم کے بخار کیلئے مجرب ہے۔

ہرقسم کے بلغم کے اخراج کیلئے: مجرب نسخہ ہے بنائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ھوالشافی: زوفا آدھ پاؤ‘ گل بنفشہ دو تولہ‘ ملٹھی دو تولہ‘املتاس پانچ تولہ۔ تمام ادویات کو باریک پیس لیں اور صبح وشام چمچ کا چوتھا حصہ لیں اور قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں۔ بلغم جہاں کہیں بھی ہو صفائی کرتی ہے‘ دماغ میں بلغم‘ چھاتی کی بلغم اور ہر جگہ سے بلغم کی صفائی کرتی ہے۔ (محمد ارشدزبیر‘ سرگودھا)