Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری سے بہت کچھ پایا ہے‘ میرے پاس ایک روحانی عمل ہے جو میں قارئین عبقری کو ہدیہ کررہا ہوں۔ عمل یہ ہے:۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار۔ سورۂ حشر کی پہلی آیت 313 بار سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿۱﴾۔ روزانہ بعد نمازعصر پڑھنے کے بعد اپنے ساتھ رکھی پانی کی بوتل پر دم کریں اور اس پانی کو صبح وشام پئیں۔شفاء یابی تک عمل جاری رکھیں۔(حامد علی)