Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو عمل گمشدہ چیزوں کیلئے ہیں ۔ 1۔ میری سونے کی انگوٹھی دو بار گم ہوئی‘ دونوں بار میں نے رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلًا ﴿مزمل۹﴾مسلسل پڑھی‘ میری انگوٹھی مل گئی۔2۔عبقری کا آزمودہ عمل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ بازار میں میرا تھیلا گرگیا‘ مجھے گھر جانے کے ایک گھنٹے بعد پتہ چلا کہ وہ تھیلا سامان میں نہیں ہے۔ میں نے درج بالاعمل مسلسل پڑھنااور واپس انہی راستوں پر چلنے لگی جن پر میں پہلے گزری تھی۔ مجھے میرا تھیلا مل گیا‘ آس پاس کافی رش تھا‘ لوگ بڑی تعداد میں آجارہے تھے مگر کسی کا تھیلے کی طرف دھیان ہی نہیں تھا‘ جب میں نے جاکر اٹھایا تو لوگوں کا دھیان تھیلا کی طرف ہوا۔ (ارشاد اختر قادری‘ واہ کینٹ)