Search

ھوالشافی: سونف‘ دھنیا‘ زیرہ سفید‘ اناردانہ ہر ایک پچاس گرام۔ کالانمک پچیس گرام‘ ست لیموں ایک تولہ‘ مصری ایک کلو۔ ترکیب تیاری و استعمال: سب کا سفوف بنالیں‘ چھ ماشہ خوراک صرف تازہ پانی کے ساتھ۔ فوائد: سینے کی جلن دور کرتی ہے۔ قبض کی شکایت رفع کرتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد پیٹ کا اکڑاؤ دور کرتی ہے۔ مفرح ہے‘ ٹینشن اور غم کو دور کرتی ہے۔ منہ کے ذائقے کو صحیح کرتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے۔ قے کو بند کرتی ہے۔ امراض معدہ کیلئے مفید ہے۔ (محمد یونس قادری‘ ٹنڈو آدم)۔