Search

حضرت پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کشف المحجوب میں تحریر فرماتے ہیں کہ خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے عہد خلافت میں حضرت خالد بن ولید کی خدمت میں عراق کے تحائف میں ایک ڈبہ پیش کیا گیا جس میں زہرقاتل تھا۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے ڈبہ کھول کر زہر ہتھیلی پر رکھا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر منہ میں ڈال لیا آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ غیرمسلم یہ کیفیت دیکھ کر حیران وششدرہ رہ گئے‘ ان میں سے کئی اشخٓاص اسی وقت حلقہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ جب کسی کام کے شروع میں بسم اللہ پڑھ لی جائے تو اللہ غیب سے اس میں خیروبرکت بھیج دیتا ہے۔ (نجمہ عامر گوجرانوالہ)۔