Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ مجھے کافی عرصہ سے قبض کی وجہ سے مسوں کا مسئلہ تھا۔ کرسی پر بیٹھنا مشکل تھا کیونکہ اکاؤنٹس میں ہونے کی وجہ سے بیٹھنے کا کام تھا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ اسپغول اور تارامیرا کے بیج ہم وزن لیکر صبح و شام آدھا چمچ چائے والا کے ساتھ چھ سورتوں کا عمل کرو یعنی جب بھی نوافل ادا کرو تو قرآن پاک کی آخری چھ سورتیں پہلی رکعت میں تین اور دوسری رکعت میں آخری تین پڑھو۔ میں  نے اسپغول اور تارامیرا کے بیجوں کے ساتھ آخری چھ سورتوں والا عمل کیا مجھے کچھ دنوں کے بعد محسوس  ہوا کہ کسی سیاہ پتھر کی شکل میں مسہ نکل گیا ہے۔ الحمدللہ! اب میں بالکل تندرست ہوں۔ (ایم‘ اے‘ رشید)۔