میری فجر کی نمازاکثر قضاء ہوجاتی تھی تو میری والدہ نے مجھے بتایا کہ حی الصلوٰۃ حی الفلاح رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو اللہ پاک خود ہی آپ کو نماز فجر کے وقت اٹھادیں گے۔ میں پڑھ کر سوتی ہوں اور عین نماز کے وقت میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عظمیٰ افضل‘ لاہور)۔