محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے‘ اچھی صحت اور زندگی دے اور آپ جو خدمت کررہے ہیں اس میں آپ کو مزید کامیابی عطافرمائے آمین! میں آٹھ ہفتوں سے آپ کے درس میں آرہی ہوں اور یقین جانیے بہت سکون ملتا ہے‘ آپ کی دعا میں بہت سکون اور لذت آتی ہے اور بہت سی پریشانیاں ختم ہورہی ہیں جب آپ کے درس میں آنے کا ارادہ کیا تھا تو ایک پریشانی تو تب ہی ختم ہوگئی کچھ روٹھے ہوئے رشتہ دار مان گئے‘ آپ کے درس میں بتائے ہوئے اعمال کرتی ہوں جس دن پہلی بار آپ کا درس سنا رات کو سونے کیلئے آنکھیں بند کیں تو ایک دم بہت تیزروشنی سفید سی میری آنکھوں پر پڑی تو میں نے آنکھیں کھول دیں حالانکہ کمرے میں اندھیرا تھا‘ یعنی لائٹ بند تھی۔درس میں آنے سے روح کو تازگی کا احساس ہوتا ہے اور میری کئی بیماریاں بھی ختم ہوگئی ہیں‘ اب میں بالکل فریش اور ایکٹو رہتی ہوں۔الحمدللہ! اپنی بات کو ختم کرتی ہوں‘ ہمارے لیے دعا کیجئےگا۔ اللہ آپ کو اجرعظیم عطا فرمائے‘ آپ کے علم میں اضافہ کرے۔ آمین۔ (مدیحہ ارشاد)۔