Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں کئی سالوں سے عبقری کا باقاعدہ قاری ہوں ہر اعتبار سے قابل تعریف و تحسین ہے۔ میں خود پیشے کے لحاظ سے حکیم ہوں میں نے یہ نسخہ جس جس کو بھی دیا ہے اللہ نے اس کو شفاء دی ہے۔ھوالشافی: کتان (السی) 9 ماشہ، مصری 2 تولہ کو پانی ایک کپ میں جوش دے کر اور چھان کر صبح ، شام پینے سے جمی ہوئی بلغم خارج ہوجاتی ہے۔(ماسٹر محمد شبیر‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ)