ضرت عمرو بن مالک قشیری رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نےر سول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے ایسے یتیم بچے کو جس کے ماں باپ مسلمان تھے‘ اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کیا یعنی اپنی کفالت میں لے لیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بچے کو (ان کی کفالت سے) بے نیاز کردیا یعنی وہ اپنی ضروریات خود پوری کرنے لگا تو اس شخص کیلئے جنت واجب ہوگئی۔ (مسنداحمد‘طبرانی ‘ مجمع الزوائد)