Search

جلے ہوئے مریضوں کیلئے تحفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔عبقری کے ٹوٹکے اور وظائف بتانے کی وجہ سے میں تو اب پورے علاقہ میں مشہور ہوچکی ہوں‘ جس کو کوئی مسئلہ ہو ‘ وہ آگے سے میرے پاس ہی بھیجتا ہےکہ جاؤ وہ تمہیں اس کا کوئی روحانی یا طبی حل ضرور بتادے گی۔ عبقری مارچ 2008ء میں ’’جلے ہوئے مریضوں کیلئے تحفہ‘‘ کے نام سے ایک تحریر چھپی تھی اس میں ایک نسخہ دیا گیا تھا‘ وہ نسخہ کیا کمال کا تھا‘ آج وہ نسخہ پورے شہر میں مشہور ہوچکا ہے۔ کسی کے جسم کا کوئی حصہ کتنا ہی شدید جلے فوراً یہ نسخہ بنا کر لگاتے ہیں فوراً ٹھنڈک اور کچھ عرصہ لگانے کے بعد نشان تک ختم ہوجاتا ہے۔ نسخہ ہے۔ھوالشافی: رتن جوت 20 گرام 100گرام تلوں کے تیل میں حل کرکے جلی ہوئی جگہ پر لگائیں۔ اگر تل کا تیل نہ ملے تو ناریل کا تیل بھی مکس کرسکتے ہیں۔ یہ تیل بھی وہی فوائد دیتا ہے۔(والدہ محمد نوید)