Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ سال میرے امتحان بالکل بھی اچھے نہ ہوئے تھے‘ میں بہت پریشان تھی‘ پھر میری ایک عزیز ہ نے مجھے بتایا کہ روزانہ 313 مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دعا کرنے کو کہا‘ میں نے یہی عمل کرنا شروع کردیا‘ تو میں حیران رہ گئی کہ میرا رزلٹ بہت ہی اچھا آیا‘ میں بار بار اپنے دئیے پیپرز کے بارے میں سوچتی اور اپنے نمبرز اور گریڈ کا سوچتی تو ایک ہی بات میرے ذہن میں آتی کہ یہ کمال آیۃ الکرسی کے وظیفے کا ہے۔ اس عزیزہ نے مزید بھی بتایا تھا کہ جو کوئی بھی یہ عمل کرکے اپنے حق میں جو بھی دعا کرتا ہے اللہ قبول فرماتے ہیں۔ ان شاء اللہ۔ (ل۔ز)