محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں‘ مجھے کچھ عرصہ پہلے بہت پریشانی ہوگئی تھی جس کا احوال میں نے بذریعہ خط جوابی لفافہ کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری کے پتے پر آپ کو تحریر کیا تھا۔ اس خط کے جواب میں آپ نے مجھے سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ہر دفعہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ پڑھنا تھا‘ جس کی تعداد آپ نے سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کی بتائی تھی۔ جیسے ہی ہم کو جواب ملا‘ میں نے اور میری اہلیہ نے پڑھنا شروع کردیا ابھی سوا لاکھ مکمل نہیں ہوا بلکہ تھوڑا سا رہ گیا ہے مگر اللہ کے فضل سے میرے مسائل حل ہورہے ہیں‘ غیبی اسباب پیدا ہوئے اور میرا پہاڑ جیسا قرض اتر رہا ہے بالکل تھوڑا سا رہ گیا ہے وہ بھی ان شاء اللہ وظیفہ مکمل ہونےتک ادا ہوجائے گا۔ (سعد اللہ خان‘ راولپنڈی)