محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ اس میں موجود ٹوٹکے آزمائے بہت لاجواب اور تیربہدف نکلے۔میں معدے کا پرانا مریض تھا‘ طرح طرح کے کیپسول اور پھکیاں کھا کھا کر تھک چکا تھا‘ہر پندرہ دن بعد نئے ڈاکٹر اور نئے حکیم کے کلینک پر بیٹھا ہوا ملتا۔ ایک مرتبہ عبقری میگزین کا مطالعہ کررہا تھا تو میں نے ایک نسخہ معدہ کے امراض کیلئے پڑھا‘ فوراً میرے دل کو لگا۔ میں کچھ دن ہی استعمال کیا تو میرے جسم کو سکون ملا اور راحت کا احساس واضح محسوس ہوا۔ یہ نسخہ اب بھی استعمال کررہا ہوں اور میں بالکل صحت مند ہوں میرے معدے کے تمام مسائل ایسے حل ہوچکے ہیں جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ ھوالشافی: چینی ایک پاؤ‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ تینوں کو پیس کر یکجان کرلیں ‘ ہر کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد ایک چائے والا چمچ کھائیں۔ (محمد شوکت)