محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ کئی سالوں سے ماہنامہ عبقری بہت شوق اور ذوق سے پڑھ رہا ہوں۔ اس میگزین سے مجھے انتہائی قیمتی وظائف اور آزمودہ نسخہ جات مل جاتے ہیں۔میں بدنظری کی عادت کا شکار تھا جس کی وجہ سے کافی پریشانی رہتی تھی‘ جیسے ہی کسی نامحرم عورت پرنظر پڑتی تو نہ چاہتے ہوئے بھی میں اس کو تسلی سے دیکھتا اور جب تک وہ میری نظروں سے اوجھل نہ ہوجاتی میں اسے دیکھتا رہتا۔ اس عادت کی وجہ سے کئی مرتبہ ’’شرمندگی‘‘ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پھر مجھے عبقری سے یہ عمل ملا کہ ناف میں شہادت کی انگلی رکھ کر ایک سانس میں کئی مرتبہ پڑھنے سے بدنظری کی عادت چھوٹ جاتی ہے۔جب میں نے یہ عمل آزمایا تو واقعی ہی ایسا ہوا ‘ اب چاہے میرے سامنے سے جتنی بھی نامحرم اور جیسے بھی لباس میں ہوں گزرجاتی ہیں اور میری توجہ ان کی طرف بالکل بھی نہیں جاتی۔ اس کے علاوہ سورۂ کوثر اور برکت والی تھیلی کے عمل سے اخراجات کنٹرول میں ہیں اور رزق میں بہت برکات آرہی ہیں۔ (شہزاداحمد‘ لاہور)