Search


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے میری دلی دعا ہے کہ اللہ آپ کا سایہ ہمیشہ ساری دنیا پر رہے اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔ میں بہت پریشان تھی‘ زندگی میں کبھی خوشی نام کا لفظ بھی نہیں سنا تھا۔ میرے شوہر اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں‘ بیٹوں کا کاروبار چل نہیں رہا‘ مجھ سے سارا دن کوئی بات نہ کرتا‘ ایک ہمسائی کے ذریعے ماہنامہ عبقری ملا‘ اس میں موجود ہر ماہ آنے والی روحانی محفل بھرپور توجہ اور دھیان سے کرنا شروع کردی‘ چند ہی مہینوں کے بعد میرے حالات بدلنا شروع ہوگئے‘ میرے بچوں کا کاروبار دن بدن بہتر ہوتا چلا جارہا ہے‘ میرے بیٹے اب رات کو آکر میرے پاس بیٹھتے ہیں‘ اپنی سناتے ہیں میری سنتے ہیں‘ مجھےکوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے میں توجہ سے روحانی محفل کرتی ہوں میرےمسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نظر آجاتا ہے۔(عابدہ شہریار‘ راولپنڈی)