محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص فضل و کرم کرے‘ آپ کا دامن ہمیشہ خوشیوں رحمتوں سے بھرا رہے‘ آپ دن دگنی‘ رات چوگنی ترقی کریں۔ آپ یقین کریں جب سے آپ کے درس میں آنا شروع کیا میرے اندر بہت تبدیلیاں آنا شروع ہوئی ہیں جب میں عبقری رسالے میں آپ کا درس پڑھتی ہوں یقین کریں اندر کی کیفیت بدل جاتی ہے۔ ایمان تازہ ہوجاتا ہے آپ کے درس سے انسان کو سمجھ آجاتا ہے کہ وہ زندگی کے کس موڑ پر کھڑا ہے اورکیا کررہا ہے اسے ہدایت ملتی ہے تو کہاں سے کہاں آگیا‘ انسان نے دنیا میں تو سب کچھ پالیا لیکن آخرت کو بھول گیا۔ درس سن کر میرے تو اکثر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ جب سے درس میں آنا شروع کیا ہے دنیا اچھی نہیں لگتی‘ ٹی وی پہلے کم دیکھتی تھی اب بالکل نہیں دیکھتی۔ میرا اب شادیوں اور دوسرے فنکشنز میں بھی جانے کو بالکل دل نہیں کرتا۔ ہر وقت ذکر کرتی رہتی ہوں۔ آپ کے مسنون درس کی وجہ سے میری زندگی جو پہلے کٹھن اور دشوار لگتی تھی اب پرسکون لگنے لگی ہے ۔ میری ساری پریشانیاں اور مشکلات ایک ایک کرکے حل ہورہی ہیں۔ حکیم صاحب یہ سب آپ کے درس کی برکت ہے۔ اللہ آپ کو مزید ترقیاں نصیب کرے۔ آمین۔ (شہناز گوجرانوالہ)