محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین۔ میں چار سال سے عبقری پڑھ رہی ہوں اور میں نے عبقری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اب اپنا مشاہدہ لے کر حاضر ہوئی ہوں:۔
قارئین!جب بارش ہوتو بارش کا پانی جمع کرلیں اور کچن میں بوتل رکھ دیں‘ جب بھی گھی وغیرہ سے ہاتھ وغیرہ جل جائے تو فوری اس جگہ پر بارش کا پانی لگا لیں تو چھالے وغیرہ نہیں بنیںگے ان شاء اللہ جلن بھی ختم ہو جائے گی۔اس کے علاوہ جب بھی کھانا بنائیں چند قطرے بارش کا پانی مکس کرلیں۔کھانا بیماری نہیں بنتا اورذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔(خالدہ سعید خان، اٹک)