لکڑی کی ایک تختی پر ’’ابجد‘‘ لکھیں پھر مریض کو سامنے بٹھا کر چاقو کی نوک ’’ابجد‘‘ کے ’’الف‘‘ پر رکھ کر دبائیں اور سورئہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ دم کے بعد اس سے پوچھیں کہ درد ختم ہوا یا نہیں؟ اگر ختم ہوگیا ہوتو بہت بہتر وگرنہ چاقو کی نوک ’’ب‘‘ پر دبائیں اور سورئہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں اور دردختم نہ ہونے کی صورت میں ’’ج‘‘ اور پھر ’’د‘‘ پر چاقو رکھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ ’’د‘‘ پر ہر حال میں درد ختم ہو جائے گا۔ بارہا کا آزمودہ اور کامیاب عمل ہے۔ دم کے دوران مریض اپنا دایاں ہاتھ درد کی جگہ پر رکھے تو زیادہ بہتر ہے۔