Search

شہادت کی انگلی پر لعاب لگائیں پھر تین بار بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ اور ایک بار اَمْ اَبْرَمُوْآ اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُونَ (زخرف، ۷۹) پڑھ کر دم کریں اور وہ لعاب پھوڑے پھنسی یا زخم پر لگائیں۔ سبحان اللہ عجیب و غریب تاثیر رکھتا ہے۔ خصوصا وضو کے فوراً بعد اعضاء کو خشک کرنے سے پہلے اگر یہ عمل کیا جائے تو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ عورتوں کیلئے یہی دم تیل پر کرکے دیں یعنی لعاب پر دم کرکے اسے تیل میں شامل کرکے دیں۔
اس دم کی برکت سے کوڑھ جیسی بیماری کے مریض بھی الحمدللہ ٹھیک ہوگئے۔ وہ افراد جن کی انگلیوں کے پور گل کر گر رہے تھے اس دم والے تیل لگانے سے بھلے چنگے ہوگئے۔ والـحمد اللہ الذی بنعمتہ تتم الصالـحات