Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند ماہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ الحمدللہ ! اس کی برکت سے گھر میں سکون آگیا ہے۔ اس میں موجود وظائف نے میری زندگی میں سکون بھر دیا۔ میری طبیعت میں گھبراہٹ، بے چینی اور اداسی تھی اور ایسے لگتا تھا کہ رات کو کوئی گلے کو دباتا ہے‘ جیسے جیسے رات ہوتی میری پریشانی میں اضافہ ہوجاتا‘ جیسے ہی سونے کیلئے لیٹی یا غنودگی میں جاتی تو فوراً کوئی چیز میرے سینے پر بیٹھ جاتی اور گلا دبا دیتی۔ میں نے درج ذیل وظیفہ سارا دن کھلا پڑا۔ اس کے پڑھنے سے میری تمام کیفیات ختم ہوگئیں۔گھریلو پریشانیاں حل ہورہی ہیں۔کاروباری مسائل ختم ہورہے ہیں۔ زق میں برکت آرہی۔ وظیفہ یہ ہے:۔ ’’اللّٰھُمَّ اِنّکَ مَلِیْکُنْ مُقْتَدِرٌ مَاتَشَآءُ مِنْ اَمْرِیَکُوْن‘‘(شبینہ، لاہور)
۔۔۔۔۔۔