دوسرا ٹوٹکہ: یہ ٹوٹکہ نمک ملے پانی سے نہانے کا ہے۔ جب بھی نہانے کیلئے غسل خانہ میں جائیں تو بالٹی یا ٹب میں ایک بڑا چمچ نمک ڈال دیں‘ کبھی بھی آپ کو جلدی بیماری نہیں ہوگی‘ اگر جوئیں ہوئیں تو کچھ عرصہ میں ختم ہوجائیں گی۔ ساون بھادوں میں بھی خارش نہ ہوگی۔ نہا کر روزانہ کنگھی کریں‘ اس پانی سے نہانے سے بال بھی جلد خشک ہوجاتے ہیں۔ زندگی کا معمول بنالیں‘ ہمیشہ جلدی امراض سے بے پرواہ رہیں گے۔