Search

میرے دل کی دھڑکن ہر وقت تیز رہتی ہے۔ سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھے، کھاتے پیتے اور نماز پڑھتے‘ دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی اور ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔ رات کی نیند بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔ سکول میں پڑھاتی ہوں۔ آپ اس بارے میں کچھ مشورہ دیں۔(فائزہ، راولپنڈی)
مشورہ:دل کی تیز دھڑکن رہنا بڑا مسئلہ ہے۔ پچھلے دنوں میرے سامنے تین چار خواتین کے تھائی رائیڈ غدود کارکردگی کی کمی اور زیادتی کے مسائل آئے۔ یہ غدود گلے میں نرخرے کے نیچے ہوتا ہے۔ یہ جسم کے تمام خلیوں کو توانائی پہنچانے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں عموماً خواتین اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں جبکہ ایک جائزے کے مطابق دنیا کی پندرہ فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے۔ اس کی کارکردگی بڑھ جائے یا کم ہو جائے دونوں صورتوں میں صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ خون کا ٹیسٹ کرانے سے پتا چل جاتا ہے۔ آپ پہلی فرصت میں کسی اچھے ڈاکٹر سے دوالیں۔