Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے او رآپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں‘ برکات‘ عافیتیں‘ دنیاوی و اخروی کامیابیاں اور درجات کی بلندی نازل ہو۔ آمین!اگر حاملہ عورت کے پیٹ میں بچہ الٹا ہو تو سورۂ محمدؐ کو روزانہ پانی پر دم کرکے عورت سارا دن یہ پانی پیے اوریہی پانی انگلی پر لگا کر اسے اپنی ناف میں بھی دن میں کئی بار لگائے۔چند دن یہ عمل کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔جس نے بھی کیا اللہ نے کرم فرمادیا۔ (سعیداقبال‘ کراچی)