Search

بچے کاسوکھا پن بالکل مفت ختم
محترم قارئین السلام علیکم! اگر کسی ڈیڑھ‘ دو سال کے بچے کو سوکھے کا مرض لاحق ہوجائے تو اس کے ناپ کی لمبی لوکی لیں اور بچے کے اوپر سے سات مرتبہ وار کرکے (سر سے پاؤں تک) دور جنگل میں کسی درخت سے لٹکاکر آئیں۔ واپسی پر پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔ جوںجوں لوکی سوکھتی جائے گی بچہ تندرست ہوتا جائے گا۔ (آزمودہ ٹوٹکہ ہے)


عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔