قارئین! ایک مشاہدہ آپ سے شیئر کرنا تھا ۔ وہ یہ کہ کھانا پکاتے ہوئے میرا اکثر ہاتھ جل جاتا تھا‘مجھے کسی نے بتایا کہ جب بھی کھانا پکانے لگو 7 مرتبہ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارْ پڑھ لیاکرو‘ اس کے علاوہ یہ دعا نماز فجر اورمغرب کے بعد بھی سات مرتبہ پڑھی جاتی ہے۔ جب سے میں نے پڑھنا شروع کیا ہے اب میرا ہاتھ نہ جلتا‘ اگر کبھی جل بھی جائے تو جلن ہی نہیں ہوتی۔ یہ دعا بہت زبردست ہے۔ (غ‘کراچی)