محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری کے فیس بک پیج سے پاؤں کے تلوؤں کی مالش کا ٹوٹکہ پڑھا کہ روزانہ رات کو سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں کی کسی بھی تیل سے دو سے چار منٹ تک مالش کی جائے اور سوجائیں۔ میں نے یہ پڑھا اور روزانہ مالش کرنے لگی‘ صبح اٹھی تو اسکن فریش ‘ گوری اور چمکدار نظر آئی اور کیا الفاظ کہوں کہ میری امی کو میں یہ عمل کرتے ہوئے بچپن سے دیکھ رہی ہوں‘ وہ آج بھی ہم سے زیادہ جوان دکھائی دیتی ہیں‘ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا اس میں راز آخر یہ تھا۔میری امی ہم سے پاؤں کے تلوؤں پر بہت زیادہ تیل لگواتی تھیں‘میں نے جب سے یہ ٹوٹکہ شروع کیا تو مجھے محسوس ہونے لگا ‘ اس سے داغ دھبے کم ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ واہ حکیم صاحب کمال ہے مگر افسوس مجھے یہ ٹوٹکہ اس وقت ملا جب عمر پینتالیس سے آگے گزر گئی ہے۔ کاش یہ مجھے پہلے ملتا تو میں آج بھی اپنی والدہ کی طرح جوان دکھائی دیتی۔(پوشیدہ‘ اسلام آباد)