محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کل طرح طرح کے کھانے سے ہر دوسرا شخص معدہ کا مریض بن چکا ہے۔ میرے پاس معدہ کے ہر مرض بالخصوص معدہ کے السر کیلئے لاجواب نسخہ ہے۔ ھوالشافی: مغز کشنیز‘ گوند کیکر‘ رال سفید‘ ملٹھی چاروں چیزیں پچاس پچاس گرام لے کر کوٹ کر چھان لیں اور اس میں چینی 40 گرام پیس کر ملالیں۔ اس کو مکس کرلیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ معدے کے تمام امراض کیلئے کمال کا نسخہ ہے۔ بس چند ہفتے مستقل مزاجی سے پرہیز کے ساتھ استعمال کریں اور ہشاش بشاش ہوجائیں۔ (محمد اکمل فاروق ریحان‘ سرگودھا)